Uncategorized

شاہ سلمان اسرائیل کو سینے سے لگانے کے بجائے مسلم ممالک کا بلاک تشکیل دیں، اعجاز ہاشمی

شیعہ نیوز ( پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے سعودی عرب کے اسرائیل کیساتھ فضائی سروس شروع کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناجائز ریاست کو سینے سے لگانے کی بجائے سلمان شاہ مسلم ممالک پر مشتمل بلاک تشکیل دیں، سعودی حکومت کے فیصلے سے مسلمانوں کے دل مجروح ہوئے ہیں جب تک فلسطین اور کشمیر کے تنازعات حل نہیں ہوتے، اسرائیل اور بھارت کیساتھ ہر قسمی تعلقات ختم کر دیئے جائیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ سمجھ نہیں آتا کہ سعودی حکومت کیا کر رہی ہے، اسلام کی روشنی مکہ و مدینہ سے پھوٹی اور یہی سرزمین مسلمانوں کی عقیدت کا مرکز ہے یہودی ریاست سے محبت کے اظہار کی وجوہات سمجھ سے بالاتر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قرآن مجید میں واضح کیا گیا ہے کہ یہود و نصاریٰ مسلمانوں کے کبھی دوست نہیں ہو سکتے جبکہ دوسری جگہ ارشاد فرمایا گیا کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑو اور تفرقے میں نہ پڑو ، حکومت سعودیہ قرآنی حکم ماننے کی بجائے، فلسطینیوں کا خون کرنیوالی ناجائز ریاست سے محبت کی پینگیں بڑھانے پر تلی ہوئی ہے اور ان کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے جبکہ مسلم بلاک تشکیل دینے کی بجائے، صرف ایک مسلک کے 34 ممالک پر مشتمل عسکری اتحاد تشکیل دیتی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ سعودی حکومت کے فیصلے سے مسلمانوں کے دل مجروح ہوئے ہیں۔ جس تک فلسطین اور کشمیر کے تنازعات حل نہیں ہوتے، اسرائیل اور بھارت کیساتھ کسی قسم کے تعلقات ختم کر دیئے جائیں۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button