پاکستانی شیعہ خبریں

طورخم گیٹ کو 'بابِ پاکستان' کا نام دے دیا گیا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )پاکستان نے افغان سرحد سے منسلک علاقے طورخم پر بنانے گئے نئے گیٹ کا نام ‘طورخم گیٹ’ سے تبدیل کرکے ‘بابِ پاکستان رکھ دیا ہے۔

زرائع کے مطابق گیٹ کی تعمیرات مکمل ہونے پر پاکستان کی جانب پرچم کشائی کی تقریب بھی منعقد کی گئی، مذکورہ تاریخی راستہ دونوں ممالک کے درمیان اہم تجارتی گزرگاہ ہے۔سیکیورٹی حکام کے مطابق پاکستانی پرچم صبح 6 بجے لہرا دیا جائے گا، جو گیٹ کے کھلنے کی نشاندہی کرے گا جبکہ پاکستانی پرچم کو شام میں 7 بجے سرنگوں کر دیا جائے گا، جس کا مقصد لوگوں کو گیٹ کے بند ہونے کی اطلاع دینا ہے، جس کے بعد آمد ورفت معطل ہوجائے گی۔اس سے قبل اطلاعات آرہی تھیں کہ مذکورہ گیٹ کو میجر علی جواد چنگیزی کا نام دیا جائے گا جو گیٹ کی متنازع تعمیر کے دوران افغان فورسز سے مقابلے میں شھید ہوئے تھے تاہم اب گیٹ سے منسلک ایک ٹرمینل کو شہید میجر علی جواد چنگیزی ٹرمینل کا نام دیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا تھا کہ گیٹ اور ٹرمینل کے ناموں کے حوالے سے سیکیورٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا۔

گذشتہ ماہ سرحد پر متنازع گیٹ کی تعمیر پر ہونے والی جھڑپوں کے دوران فرنٹیئر کور کے میجر جواد چنگیزی بھی شھیدہوئے تھے۔مذکورہ جھڑپوں کی وجہ سے طورخم سرحد 6 دن کیلئے بند رہی جہاں سے یومیہ 15 سے 20 ہزار افراد اور سیکڑوں گاڑیاں گزرتی ہیں۔مذکورہ گیٹ کی تعمیرات اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا کام 2014 سے شروع ہوا تھا لیکن افغان حکام کی جانب سے تحفظات کے باعث تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button