Uncategorized

رینجرز اختیارات کا ایک دو روز میں حل نکال لیں گے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )نئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں مسائل حل کرنے کیلئے آئیں ہیں، جبکہ ایک دو روز میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کے معاملے کا حل نکال لیں گے۔

زرائع کے مطابق سندھ کے نئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اپنی نئی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اعتماد کرنے پر پارٹی قیادت اور چیئرمین بلاول بھٹو کا مشکور ہوں، سندھ کابینہ اب مزید ہم آہنگی کے ساتھ کام کرتی نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے رینجرز اختیارات میں توسیع کے معاملے پر کچھ کارروائی کی تھی، تاہم ایک دو روز میں اس معاملے کا حل نکال لیں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں مسائل حل کرنے کیلئے آئے ہیں، جبکہ پروٹوکول لینے کا شوق نہیں، کوشش ہوگی کم ازکم سیکیورٹی ہو۔ وزیراعلیٰ سندھ نے لاڑکانہ دھماکے کی بھی شدید مذمت کی۔

قبل ازیں دی، سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے مزارِ وائد پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button