پاکستانی شیعہ خبریں

صوبہ بلوچستان: سیکیورٹی اداروں نے یوم آزادی پردہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) بلوچستان کے ضلع بارکھان، سیکھنام میں خفیہ اطلاع پر فرنٹیئر کور (ایف سی) اور حساس ادارے نے کارروائی کی۔ کارروائی کے نتیجے میں 4 اینٹی ٹینک مائینز، 9 آر پی جی راکٹ، 5 ریموٹ کنٹرول بم، ڈیٹونیٹرز اور دیگر تخریبی مواد برآمد کیا گیا۔ ایف سی ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے یوم آزادی پر بڑی کارروائی کے لیے گولہ بارود جمع کر رکھا تھا۔ واضح رہے کہ بلوچستان میں اس سے قبل بھی سیکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردی کے کئی منصوبوں کو ناکام بنایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button