Uncategorized

حکومت اور ریاستی ادارے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، مولانا حسین مسعودی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ہیئت آئمہ مساجد امامیہ کے سربراہ مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور کوشش کی جائے کہ ملکی یکجہتی، استحکام اور مظلوم عوام کی بہتر انداز میں خدمت ہو سکے۔

زرائع کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا گلبرگ میں علماء معززین کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حسین مسعودی کا کہنا تھا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کا ہے، کراچی سندھ اور ملک کے دیگر حصوں میں ہونے والی دہشت گردی اور پر تشدد کاروایوں سے عوام پریشان ہیں، اگر ہمارے حکمرانوں نے بروقت اس کے خاتمے کے لیے کوششیں نہ کی تو ملک بڑے بحران کا شکار ہو سکتا ہے، اس سلسلے میں سیکورٹی اداروں اور افواج پاکستان کی خدمات قابل تحسین ہے اور پورے ملک کی عوام اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اس موقع پر مولانا اکرام حسین ترمذی، مولانا محمد عون نقوی، قاری غلام قاسم، مولانا خلیل احمد، مولانا سرباز شگری، مولانا رجب علی بنگش، مولانا عبد الرزاق اورکزئی، خادم حسین استوری اور دیگر موجود تھے جنہوں نے چیف جسٹس اور آرمی چیف سے عوام کے مسائل کے حل کی اپیل کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button