خیبرپختونخواہ پولیس کی جانب سے پولیس ڈے کا انعقاد
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پولیس شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے یوم شہدا ئے پولیس کا انعقاد کیا گیا ۔
زرائع کے مطابق صوبے میں قیام امن کے لئے پولیس نے ہمیشہ فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا اور ان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ کمانڈنٹ ایف سی صفت غیور، سی سی پی او پشاور ملک محمد سعد، ڈی آئی جی عابد علی، ایس پی ہلال حیدر، ایس پی عبدالکلام، ایس پی اقبال مروت، ایس پی خورشید خان کئی ڈی ایس پیز اور شہید ہونے والے پولیس کے سینکڑوں جوانوں کو مختلف اضلاع میں پولیس کے زیراہتمام تقریبات کے انعقاد کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ گزشتہ 10 سالوں میں پولیس کے 1200 اہلکار دہشت گردی کا نشانہ بنے۔ شہید ہونے والوں میں ایڈیشنل آئی جی پی سے لے کر کانسٹیبل رینک تک کے افسر اور اہلکار شامل ہیں۔ ان شہداء کے نام سے پولیس لائنز، کئی تھانے، چوکیاں اور شہر کے اہم چوک اور پل منسوب ہیں جس کے شہری معترف ہیں۔