Uncategorized

ملتان، جے ایس او کے زیراہتمام ''بقائے پاکستان کانفرنس''، علامہ ساجد نقوی کی خصوصی شرکت

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان (سورج میانی یونٹ) کے زیراہتمام علمدار چوک پر سالانہ بقائے پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

زرائع کے مطابق کانفرنس کی صدارت جے ایس او کے مرکزی صدر وفا عباس نے کی جبکہ مہمان خصوصی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی تھے۔ کانفرنس سے ایس یو سی کے مرکزی رہنما علامہ سید محمد تقی نقوی، علامہ شبیر میثمی، پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری، جماعت اسلامی پنجاب کے امیر میاں مقصود احمد،جماعۃ الدعواہ ملتان کے رہنما شیخ ابوہریرہ اور دیگر خطاب کیا۔ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ رہنمائوں نے اپنے خطابات میں اتحاد و وحدت اور ملکی سلامتی کے حوالے سے گفتگو کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button