Uncategorized

ملتان،مجلس وحدت مسلمین ضلعی کابینہ کا اعلان، علامہ اقتدار حسین نقوی نے حلف لیا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی نے ملتان کی ضلعی کابینہ کا اعلان کر دیا، ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے نامزد ضلعی کابینہ علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے حلف لیا۔

زرائع کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ملتان کی کابینہ میں مولانا عمران ظفر ڈپٹی سیکرٹری جنرل، سید وسیم عباس زیدی فنانس سیکرٹری، سید دلاور عباس زیدی سیکرٹری فلاح وبہبود، سید علی رضا بخاری سیکرٹری تعلیم، زاہد حسین سوری سیکرٹری شماریات، مولانا قاری سلمان علی سیکرٹری روابط اور مرز اوجاہت علی بطور سیکرٹری تنظیم سازی شامل ہیں۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نومنتخب کابینہ سے حلاف لینے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ 2ستمبر کو لاہور میں دیے جانے والے دھرنے کو حکومت کی یقین دہانی کے بعد موخر کیا ہے اگر حکومت نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو تو دوبارہ دھرنے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے حوالے سے ضلع بھر میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کو بھی متنبہ کرتے ہیں محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوس میں کوئی رُکاوٹ نہ ڈالے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس حوالے ملت تشیع کا نمائندہ بہت جلد ضلعی انتظامیہ سے ملاقات کرے گا اور عزاداروں، بانیان مجالس اور لائسنسداروں کے مسائل کو حل کرایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button