Uncategorized

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی رات گئے آرمی چیف جنرل راحیل سے ’’خفیہ ملاقات‘‘اہم ملکی امورتفصیلی تبادلہ خیال

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے رات گئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے خفیہ ملاقات کی ہے۔ نجی ٹی وی’’ سما نیوز ‘‘کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے لاہور کینٹ میں رات گئے تفصیلی ملاقات کی ہے۔

ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں ملکی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی رات گئے ملاقات کی سرکاری حکام نے تصدیق نہیں کی ، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اہم ملاقات میں ایسے معاملات بھی زیر غور آئے جنہیں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

دوسری جانب نجی ٹی وی اے آروائی نیوز نے بھی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی لاہور میں موجودگی کی خبر دی ہے اور ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں اپنے قیام کے دوران آرمی چیف اہم ترین ملاقاتیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button