Uncategorized

بیلنس پالیسی کے تحت ہمارے کارکنوں کی گرفتاریاں تشویشناک ہیں، علامہ مبارک موسوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک علی موسوی نے لاہور میں مجلس کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل آباد میں دہشتگردوں کیخلاف جاری کومبنگ آپریشن کا رخ متعصب اہلکاروں نے بیلنس پالیسی کے تحت ملت جعفریہ کے نہتے اور پُرامن لوگوں کی طرف موڑ دیا ہے، مجلس وحدت مسلمین فیصل آباد کے کارکن راغب عباس خان کو گزشتہ رات بیلنس پالیسی کے تحت گھر سے بغیر کسی وارنٹ کے گرفتار کیا گیا، فیصل آباد میں متعصب اہلکاروں نے چادر و چاردیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھر میں گھس کر خواتین کیساتھ بدسلوکی کی، خواتین کے تعلیمی اسناد اور قیمتی اشیاء بھی پولیس ساتھ لے گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس جانبدارانہ اور متعصبانہ عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں، محرم کے قریب آتے ہی انتظامیہ کا رویہ متعصبانہ اور جارحانہ ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ پنجاب میں ہمارے پُرامن کارکنان کیخلاف ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت کارروائی کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کو متنازعہ بنانے کی سازش ہو رہی ہے، یہ آپریشن دراصل ملک دشمن ان دہشتگردوں کیخلاف شروع کیا گیا تھا ،جن کے ہاتھ اے پی ایس کے معصوم بچوں سے لے کر 70 ہزار سے زائد مظلوم پاکستانیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، بدقسمتی سے ان کے سیاسی سرپرست اور سہولت کار آزاد ہیں، لیکن دہشتگردی کے سب سے زیادہ متاثرہ فریق ملت تشیع کیخلاف متعصبانہ کارروائیاں جاری ہیں، ہم ان سازشوں سے بخوبی واقف ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب اس واقعے کا نوٹس لیں، بصورت دیگر ہم سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button