Uncategorized

ہم جذبہ حسینیت سے سرشار ہوکر وطن عزیز کے لئےہر قربانی دینے کو تیار ہیں، علامہ نثار قلندری

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پیغام کربلا تلوار پر خون کی فتح کا مہینہ ہے اور ہر طرح کے ظالم کے مقابلے میں مظلوم کے قیام کا مہینہ ہے، پیغام کربلا فکر انسانی بیداری و خوداری و فکر انسان کی آزادی کا درس دیتا ہے، لہذا مجالس عزا میں علماء کرام، ذاکرین، اسکالرز تاریخی شواہد کی روشنی میں پیغام کربلا اور مقاصد امام حسین کو اُجاگر کریں، کیونکہ وطن عزیز پاکستان اس وقت دہشت گردی، فرقہ واریت، لسانیت، کرپشن، اندرونی و بیرونی سازشوں کی زد میں ہے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے چیئرمین علامہ نثار قلندری نے مرکز امامیہ انچولی میں محرم الحرام کے موقع پر پیغام کربلا کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ نثار احمد قلندری نے کہا کہ لہذا علماء کرام و ذاکرین عظام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان تمام برائیوں کی شدید مذمت کریں اور بتائیں کہ اگر ہم نواسہ رسول ﷺحضرت امام حسینؑ کے بتائے ہوئے اصولوں پر چلیں تو تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ دہشت گردی، کرپشن، فرقہ واریت کے ازالے اور دفاع وطن کے لئے افواج پاکستان کے جرات مندانہ اقدمات کو سراہا جائے اور دشمن اسلام کو بتایا جائے کہ کیا وہ جنگ خیبر بھول گئے؟، ہم خیبر شکن حضرت علیؑ کے ماننے والے ہیں اور اگر دشمن نے ہمارے ملک کو میلی نگاہ سے دیکھا تو ہم جذبہ حسینیت سے سرشار ہوکر وطن عزیز پر ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ کانفرنس کے اختتام پے وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کے محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھتے ہوئے عزاداران امام حسینؑ کو تمام سہولت فراہم کرے۔

اس موقع پر علامہ یعقوب منتظری، علامہ کامران عابدی، علامہ جعفر نقوی، علامہ آغا سبط حیدر موسوی، ڈاکٹر جواد زیدی، علامہ شمیم واسطی، وجیہہ عابدی و دیگر علماء، ذاکرین عظام، اسکالرز، دانشور، وکلاء نے بھی خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button