Uncategorized

ملتان، کالعدم سپاہِ صحابہ کی قلعہ کہنہ قاسم باغ کو بم سے اڑانے کی دھمکی آمیز کال موصول، سیکیورٹی ہائی الرٹ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )کالعدم سپاہِ صحابہ کے مقامی دہشتگرد کی جانب سے 15 پرملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ کو بم سے اڑانے کی دھمکی آمیز کال موصول ہوئی،جس کے فوری بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے 2 گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد قلعے کو کلئیر قرار دیدیا جبکہ پولیس نے کال کرنے والے کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگرد کی تلاش شروع کر دی۔

زرائع کے مطابق کالعدم سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے دہشتگرد کی جانب سے پولیس مددگا ہیلپ لائن 15 پر کال موصول ہوئی جس میں کالعدم سپاہِ صحابہ کی جانب سے ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ،جس کےبعد ملتان پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قلعے کو خالی کرا لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ تاہم دو گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مکمل چھان بین کرنے کے بعد قلعے کو کلئیر قرار دیدیا۔ پولیس انتطامیہ نے کال کرنے والے کالعدم سپاہِ صحابہ کے تکفیری دہشتگردکے نمبر کی تحقیقات کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button