Uncategorized

امام حسین (ع) کی عظیم قربانی ساری انسانیت کے لئے عظمت اور سربلندی کی ایک اعلیٰ مثال ہے، گورنر سندھ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ امام حسین (ع) کی عظیم قربانی ساری انسانیت کے لئے عظمت اور سربلندی کی ایک اعلیٰ مثال ہے، امام عالی مرتبت کربلا میں جس طرح بہادری اور بے خوفی سے طاغوتی طاقتوں کے سامنے صف آراء ہوئے اور اسلام اور احترام آدمیت کے اعلیٰ و ارفع اصولوں کی پاسداری کے لئے نہ صرف اپنی بلکہ اپنے اہل و عیال کی قیمتی جانوں کی بھی پرواہ نہ کی، وہ رہتی دنیا تک با اصول انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے، واقعہ کربلا اسلامی تاریخ کا روشن باب ہے جو ہمیں معاشرے میں صبر اور استقامت کے ساتھ باطل قوتوں کا مقابلہ کرنے اور اپنے اندر ایثار و قربانی کا جذبہ بیدار کرنے کا درس دیتا ہے، آج کا دن ہمیں اپنے طرز عمل اور رویوں پر غور کرنے کی دعوت دیتا ہے، آیئے یوم عاشور کے موقع پر ہم یہ عہد کریں کہ ہم سیدنا امام حسین (ع) کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہر قسم کے باطل نظریات کے خلاف متحد ہوکر اسلام کی سربلندی کے لئے ہر ممکن قربانی دیں گے اور شہداء کربلا کے طریقہ کو اپنا کر عملی طور پر پاک باز شہیدوں سے اپنا رشتہ استوار کریں گے کہ یہی طرز عمل ہماری دنیاوی زندگی کے ساتھ ساتھ آخرت میں سرخرو ہونے کا ذریعہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button