Uncategorized

عشرہ محرم میں امن کیلئے علمائے کرام نے مثالی کردار ادا کیا، ڈی پی او چنیوٹ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) عشرہ محرم کے دوران انتظامیہ سے مثالی تعاون پر علمائے کرام مبارک باد کے مستحق ہیں، ملکی بقاء و سلامتی کے لیے تمام طبقات کے فروعی اختلافات بھلا کر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار ڈی پی او چنیوٹ مستنصر فیروز نےبین المذاہب امن کمیٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔ تقریب میں سرکاری افسران، ضلعی امن کمیٹی کے ارکان اور علمائے کرام سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔ ڈی پی او نے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے جبکہ ہمیں ملک دشمنوں کا مقابلہ کرنے کیلئے روا داری کو فروغ دینا ہو گا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیر ابراہیم سیالوی نے کہا کہ علمائے کرام نے عشرہ محرم کے دوران محبت، اخوت اور رواداری کا درس دیا۔ تقریب میں مولانا عبد الوارث، ملک خلیل، مولانا غلام مصطفی، سید رضا شاہ نے بھی شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button