Uncategorized

ملتان، علامہ سبطین سبزواری کی علامہ تقی نقوی سے ملاقات، بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے وفد کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ سید محمد تقی نقوی سے جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ سورج میانی میں ملاقات کی۔

زرائع کے مطابق شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامی سبطین سبزواری علامہ سید محمد تقی نقوی سے ملاقات کی۔اس موقع پر شیعہ علماء کونسل ملتان کے ڈویژنل صدر سید محمد شاہ ایڈووکیٹ، ضلعی صدر علامہ سید کاشف ظہور نقوی، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے ڈویژنل صدر ذیشان حیدر موجود تھے۔ اس موقع پر علامہ سید محمد کاظم نقوی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ علامہ سید سبطین سبزواری نے اس موقع پر علامہ سید محمد تقی نقوی کے جواں سالہ فرزند مولانا جعفر عباس نقوی نجفی کی وفات پر اُن سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button