Uncategorized

کمشنر کراچی کی زیر صدارت چہلم امام حسینؑ کے جلوس کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی زیر صدارت منعقدہ ایک اعلی سطح کے اجلاس میں چہلم حضرت امام حسین کے جلوس اور مجالس و محافل کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

زرائع کے مطابق اجلاس میں ڈی آئی جیز پولیس، تمام ڈپٹی کمشنرز، بلدیہ عظمیٰ کراچی، ڈسٹرکٹ میونسپل کا رپوریشنز، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، کے الیکٹرک سمیت بلدیاتی اداروں اور شہری سہولتوں کے اداروں کے سینئر افسران اور علما کرام و منتظمین نے شرکت کی، اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی اسلم کھوسو، ڈی آئی جی پولیس جنوبی ڈاکڑ جمیل احمد، ڈی آئی جی پولیس محمد عارف حنیف بھی موجود تھے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چہلم کے جلوس و مجالس و محافل کے مقامات پر فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ شہری سہولتوں کی فراہمی کو یقنی بنایا جائے گا۔ صفائی، اسٹریٹ لائٹس، ٹریفک مینجمنٹ و پانی کی فراہمی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے، سیوریج کی شکایات دور کی جائیں گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلوس و مجالس کے موقع پر بلا تعطل بجلی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے کہا کہ تمام افسران چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے اقدامات کو یقینی بنائیں، بلدیاتی ادارے ترجیحی اقدامات کے ذریعے یقینی بنائیں کہ جلوس کے راستوں اور محافل کے مقامات پر صفائی کو یقینی بنائیں، اسٹریٹ لائیٹس فراہم کریں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں علما کرام اور منتظمین کے ساتھ رابطہ و تعاون کو مستحکم کریں اور اس موقع پر ضروری سہولتوں کی فراہمی اور شہری مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔ اجلاس میں منتظمین نے کمشنر کراچی کا انتظامات کے سلسلہ میں متعلقہ اداروں کے افسران کے ساتھ اجلاس کے انعقاد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے اجلاس کو مختلف مسائل کی نشاندہی کی اور ان کے حل کے لیے تجاویز دیں، کمشنر کراچی نے ان مسائل کے حل کے لیے فوری نوعیت کے اقدامات کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button