Uncategorized

ضرب عضب آخری مراحل میں داخل ہو چکا، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرایا جائے، علامہ ساجد علی نقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) شیعہ علما کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے سرگودہا میں چہلم امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے منعقد ہونی والی مجلس عزا سے خطاب کیا۔ مجلس عزا کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا ایشو پارلیمنٹ میں حل کیا جانا چاہیے تھا، لیکن اب سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی سب کیلئے قابل قبول ہونا چاہئے، ورنہ صورتحال کسی کے سنبھالے نہیں سنبھلے گی۔ سرگودہا کے نواحی گاؤں بگہ بلوچاں میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے شیعہ علما کونسل کے سربراہ نے کہا کہ ضرب عضب آخری مراحل میں ہے، تاہم اس کے ساتھ ساتھ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد ہونا چاہئے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button