Uncategorized

لاہور، اسلامی جمعیت کے ایونٹ میں غیراسلامی رنگ نمایاں رہا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) لاہور میں جماعت اسلامی کی ذیلی طلبا تنظیم "اسلامی جمعیت طلبا” کی جانب سے ایکسپو سنٹر میں ایجوکیشن ایکسپو 2016ء کا اہتمام کیاگیا۔ ایکسپو میں طلبا کی دلچسپی کیلئے خصوصی پروگرام پیش کئے گئے۔ اس موقع پر اسلام کے نام پر کام کرنے والی طلباء تنظیم کے اس پروگرام میں مغربی اور غیر اسلامی کلچر نمایاں دکھائی دیا۔ ایونٹ میں ایسی خواتین بھی شریک تھیں جنہوں نے غیر اسلامی لباس پہن رکھا تھا، دوپٹے کے بغیر بھی متعدد خواتین نے شرکت کی جبکہ اس مخلوط ایونٹ میں نوجوان سیلفیوں کی آڑ میں خواتین کی تصاویر بھی بناتے رہے۔ نیلام گھر سمیت دیگر پروگرامز میں بھی انعام جیتنے پر بے ہودہ رقص کرکے خوشی کا اظہار کیا جاتا ہے۔ منصورہ سے آنے والی طالبات کی اکثریت اسلامی پردے میں تھی لیکن مغربی رنگ بھی دکھائی دیا۔ اس حوالے سے بعض شرکاء نے تحفظات کا بھی اظہار کیا اور اسلام کے نام پر کام کرنے والی تنظیم کی غیر اسلامی حرکات پر دکھ کا اظہار کیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button