Uncategorized
دوغیر سیاسی شخصیات کی ناراضگی، آئی جی اے ڈی خواجہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
کراچی: چیف سیکریٹری کے بعد سندھ کے آئی جی اے ڈی خواجہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سماء نیوز کے مطابق اے ڈی خواجہ کی جگہ غلام قادر تھیبو کو آئی جی سندھ بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہے۔ انکشاف کیا گیا ہے کہ اے ڈی خواجہ کی تبدیلی کی اصل وجہ دو غیر سیاسی شخصیات کی ناراضگی ہے جو زرداری کے قریب ترین دوست ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک راؤ انوار کی معطلی پر ناراض ہوا تو دوسرا کلفٹن میں مکان سے اسلحے کی برآمدگی پر برا مان گیا۔ جبکہ حالیہ پولیس بھرتیوں میں پارٹی کوٹہ نظرانداز کرنا بھی مہنگا پڑگیا۔ سماء