Uncategorized

شہید آیت اللہ شیخ نمر کی شہادت نے آل سعود کے چہرے سے نقاب اٹھا دی ہے، علامہ مختار امامی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ حلب کی صورتحال پر اسلام دشمن عناصر پوری دنیا میں مسلمانوں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں، مشرق وسطٰی کی موجودہ صورتحال میں امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، جو کہ امریکہ و اسرائیل کی ناکام کوشش ہے، شیخ نمر اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے، محکوم عوام کو ان کے حقوق دلوانے اور مجرم عرب بادشاہت کے خلاف آواز حق بلند کرنے کی پاداش میں شہید کر دیئے گئے، شیخ نمر نے سعودی عرب کی مظلوم عوام کو یکجا کیا اور اپنے حقوق کے لئے اٹھ کھڑے ہونے کا درس دیا، انہیں معلوم تھا کہ اس جرم کی پاداش میں انہیں شہید کر دیا جائے گا۔ سعودی عرب میں شہید عالم دین آیت اللہ شیخ باقر نمر کی پہلی برسی کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں مزید کہا کہ ملت تشیع پاکستان ہر ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ہمیشہ ایک ہے، ہمارے حکمران دہشت گردی کی روک تھام کیلئے سنجیدہ نہیں، ایوانوں میں اگر مخلص عوام دوست حکمران بیٹھے ہوتے تو آج ملکی حالات اس نہج پر نہ ہوتے، دہشت گردی میں شہید ہونے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ملت جعفریہ کی نسل کشی سے قومی نقصان ہوا۔

علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شیعہ و سنی اختلافات نہیں، مٹھی بھر تکفیری سوچ رکھنے والے مخصوص گروہ کفر کے فتوے لگا کر مکتب اہل سنت کو بدنام کر رہے ہیں، ان کے تانے بانے استعماری ایجنٹوں سے ملتے ہیں، جو شام، عراق، فلسطین، بحرین میں خرابی کے ذمہ دار ہیں، ملک میں دہشت گردی پھیلانے والی جماعتوں کے خلاف کارروائی کئے بغیر اس ملک میں قیام امن ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ نمر کی شہادت نے عرب بادشاہوں کے چہرے پر سے نقاب اٹھا دی ہے، صہیونی مفادات کے لئے کام کرنے والے عرب حکمرانوں کی بادشاہت کے دن گنے جا چکے ہیں، 34 ملکی اتحاد صرف بادشاہت کے تحفظ کے لئے قائم کیا گیا ہے، اس کا امت مسلمہ یا تحفظ اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے، جو لوگ خانہ کعبہ اور روضہ رسول کے ذمہ دار بنے بیٹھے ہیں، ان کی ذمہ داری ہے کہ مظلوموں کا ساتھ دیں، لیکن انہوں نے سب سے زیادہ اسرائیل کے مفادات کے لئے کام کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button