Uncategorized

کراچی: شیعہ جوانوں کی بلاجواز گرفتاری پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی میں سیکورٹی اداروں کیجانب سے جوانوں کی بلاجواز گرفتاری پر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی اور کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل سید میثم عابدی نے سخت درعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو چادر اور چار دیواری کی پامالی قرار دیا۔

رہنماؤں نے کہا کہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے ظالم اور مظلوم کوایک ہی لاٹھی سے ہانکنے کا عمل مسلسل جاری ہے جس سے ملت جعفریہ کے اضطراب میں شدت آتی جا رہی ہے، حکمران ایم ڈبلیوایم کے مسلسل سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں ، زین رضا رضوی بے قصور ہیں سکیورٹی داروں کے پاس ان کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے وگرنہ ان کی گرفتاری اغواءشمار کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سیکورٹی اداروں کیجانب سے رضویہ سوسائٹی سے وقار اور ایف سی ایئریا سے ذیشان نامی جوان کو اغوا کیا گیا ہے۔ اس سے قبل نارتھ کراچی سے مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع وسطی کے سیکریٹری جنرل زین رضوی کو بھی سی ٹی ڈی نے انکے گھر سے اغوا کرلیا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button