Uncategorized

آپریشن ردالفساد مطلوبہ نتائج کے حصول تک جاری رہنا چاہیے، تا کہ وطن عزیز دہشت گردی کی لعنت سے پاک ہوسکے

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ لاہور میں ایک اور دہشتگردی کا واقعہ پنجاب حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کو پالنے کا تحفہ ہے، پنجاب حکومت دہشتگردوں کی سرپرست بننے کی بجائے پاکستانی عوام کی سرپرست بنے، سانحہ چیئرنگ کراس کے بعد ڈیفنس میں ہونے والا واقعہ پنجاب حکومت کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے، یہ دہشتگرد کسی کے دوست نہیں ہیں

علامہ اقتدار نقوی نے پاک فوج کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف آپریشن ردالفساد کے فیصلہ کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے اسے حالات کے عین متقاضی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے پاک فوج کے موثر اقدامات عوامی خواہشات کی ترجمانی کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے میں اگر حکومت کی طرف سے سنجیدہ اقدامات کیے جاتے تو آج ملک کو اتنے سانحات نہ دیکھنے پڑتے۔ شرپسندوں کے خلاف آپریشن میں رینجرز کو مکمل اختیار دیے جانے چاہیے تا کہ سیاسی دباؤ سمیت کوئی بھی بیرونی مداخلت ان پر اثرانداز نہ ہوسکے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف فوج کے عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ردالفساد مطلوبہ نتائج کے حصول تک جاری رہنا چاہیے، تا کہ وطن عزیز دہشت گردی کی لعنت سے پاک ہو سکے۔ ماضی میں اچھے برے طالبان کے نام پر منفی قوتوں کی سرپرستی کی گئی جس کے نقصانات پوری قوم کو اٹھانا پڑے۔ آرمی چیف کی طرف سے بلاتفریق آپریشن کا اعلان اس لحاظ سے خوش آئند ہے کہ اس میں کسی بھی ملک دشمن قوت کے لیے کوئی نرم گوشہ نہیں۔ پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مذکورہ آپریشن کے نتائج یقینا حوصلہ افزاء ہوں گے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل آپریشن رد الفساد کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جائے گا۔ انہوں نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button