Uncategorized

داعش جیسی دہشتگرد تنظیم کی تشکیل امریکہ اور سامراجی قوتوں کا کارنامہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع جیکب آباد کے مختلف یونٹس کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سیف علی ڈومکی، ضلعی سیکرٹری تبلیغات مولانا عبد الخالق و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔ داؤ، جہانپور، دوداپور میں تنظیمی اجلاس اور گڑھی خیرو میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ داعش جیسی دہشت گرد تنظیم کی تشکیل امریکہ اور سامراجی قوتوں کا کارنامہ ہے، شیطان بزرگ امریکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں جاری دہشت گردی میں ملوث ہے۔ سامراجی قوتوں کی مداخلت روکے بغیر پاکستان میں قیام امن ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپریشن ردالفساد کی حمایت کرتے ہیں، مگر قوم کو بتایا جائے کہ آپریشن ضرب عضب کے باوجود ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیوں نہ ہو سکا، نیشنل ایکشن پلان کے باوجود ملک کے چپے چپے پر کالعدم جماعتوں کے جھنڈے سوالیہ نشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے آئندہ انتخاب کے سلسلے میں مشاورت کا آغاز کر دیا ہے، سندھ بھر میں سیاسی حکمت عملی سے متعلق وسیع تر مشاورت کریں گے، سندھ سطح پر دہشت گردی کے خلاف امن پسند قوتوں کا الائنس تشکیل دیا جائے گا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button