Uncategorized

ناموس رسالت کا تحفظ اور ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، علامہ سبطین سبزواری

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کی موجودگی کو اسلام دشمنوں کی سازش اور متعلقہ اداروں کی نااہلی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ناموس رسالت کا تحفظ اور ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، توہین رسالت کوئی مسلمان برداشت نہیں کر سکتا، اس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت قابل تعریف ہے، گستاخی کرنیوالوں کو بے نقاب کرکے ان ویب سائیٹس کو مکمل طور پر بند اور انہیں چلانے والوں کو مقام عبرت بنایا جائے۔

لاہور میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنیوالوں کو مقام عبرت بنانا چاہئے، تاکہ کوئی بدبخت ایسی جرات آئندہ نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا ناموس رسالت و اہلبیت عظام ہمارے ایمان کا حصہ ہے، عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم اور محبان اہل بیت علیہم السلام کسی کو گستاخی کی اجازت نہیں دیں گے، ریاستی ادارے مجرموں کو منظر عام پر لانے میں اپنا کردار ادار کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ گستاخانہ مواد مسلمانوں کی قوت ایمانی کا ٹیسٹ کرنے کیلئے امریکہ اور اس کے حواری آزادی اظہار رائے کے نام پر سامنے لاتے رہتے ہیں، جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، ان خرافات کے مقابلے کیلئے اسلامی ممالک کو اتحاد و وحدت کا پیغام دینا چاہیے۔ اجلاس میں اسلامی تحریک کے شعبہ تبلیغات کے مسؤل پروفیسر خادم حسین لغاری اور گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں آئی ٹی پی کے پارلیمانی لیڈر محمد علی شیخ کی وفات پر علامہ ساجد نقوی اور مرحومین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ رہنماؤں کی وفات ملت اسلامیہ کا عظیم نقصان ہے، جس کا ازالہ ایک عرصے تک پورا نہیں ہو سکے گا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button