پاکستانی طالبہ داعشی ٹولے میں شامل
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کی سکینڈ ایئر کی لاپتہ طالبہ اسوہ جتوئی شام پہنچ گئی۔
پاکستانی طالبہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے والدین کو پیغام میں کہا کہ "میں خیریت سے ہوں اور اللہ کے فضل و کرم سے خلافت کی سرزمین پر پہنچ گئی ہوں”۔
واضح رہے کہ سعودی ایما پرپاکستان میں انتہا پسندی عروج پر ہے جس کی زندہ مثال اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین کی داعش میں شمولیت ہے البتہ پاکستان کے حکمران سعودی دفاع کی قسم کھارہے ہیں اور آل سعود کی حفاظت کا عندیہ دیتے آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ صرف پاکستان سے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا سے خواتین داعش میں شمولیت اختیار کر رہی ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ تعلیم یافتہ مریم المنصوری نے 2007 میں شام میں داعش میں شمولیت اختیار کی تھی۔
پاکستانی وزارت داخلہ تکفیری سوچ رکھنے والے عناصر پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے جبکہ بیلینس پالیسی کے نام پر مختلف شیعہ علما و عمائدین کی بلا جواز گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔