Uncategorized

مخصوص ممالک کا فوجی اتحاد عالم اسلام کی وحدت کیخلاف امریکی سازش ہے، پاکستان کو کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بننا چاہیئے، علامہ مختار امامی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار احمد امامی نے کہا ہے کہ مخصوص اسلامی ممالک کے اتحاد میں پاکستان کی شمولیت کے نتائج افغانستان میں امریکہ کی جنگ لڑنے سے زیادہ بدترین ثابت ہونگے، حکمرانوں نے ہمیشہ ملکی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک و قوم کو اپنے ذاتی مفاد کی خاطر بھینٹ چڑھایا ہے، آج ایک بار پھر پارلیمنٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے سعودی فوجی اتحاد میں شمولیت کے حکومتی فیصلے سے پاکستان ایک ایسی دلدل میں پھنس جائے گا، جس سے نکلنا شاید ممکن نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی ڈویژن آفس انچولی میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے منعقدہ شاعر مشرق علامہ اقبال کی یوم وفات کی مناسبت سے منعقدہ تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علامہ مختار امامی نے کہا کہ مشرقی وسطٰی میں امریکہ و اسرائیل اور اس کے مغربی اتحادی بری طرح ناکام ہوچکے ہیں، امریکی اسرائیلی بلاک کو اسلامی مقاومتی بلاک کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کا سامنا ہے، اس لئے وہ مشرق وسطٰی میں اپنی ذلت آمیز شکست کا بدلہ مسلمانوں کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرکے لینا چاہتا ہے، مخصوص ممالک کا فوجی اتحاد امریکی ایماء پر بنایا گیا ہے، جو عالم اسلام کی وحدت کے خلاف امریکی سازش کا تسلسل ہے، لہٰذا پاکستان کو کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بننا چاہیئے، جو عالم اسلام کی تقسیم اور مسلم امہ میں انتشار کا سبب بنے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button