Uncategorized

عابد شیر علی نے اپنے قائد کو مرحب قرار دے دیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مسلم لیگ نون کے رہنما و وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی نے اپنے ہی قائد نواز شریف کو مرحب سے تشبیہ دیکر سب کو حیران کردیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عابد شیر علی نے لاجواب شعر لکھ کر ناصرف سب کو حیران کر دیا بلکہ اپنے اوپر ناتھمنے والی تنقید کا باب بھی کھول دیا۔ لیگی رہنما نے ٹوئٹر پر اپنے قائد کی تصویر شئیر کی اور ساتھ میں یہ شعر لکھا کہ

پہلے للکار رہے تھے کہ کہاں ہے مرحب
جب وہ میدان میں آیا تو برُا مان گئے

اس ٹوئٹ کے سامنے آنے کے ساتھ ہی مخالفین نے عابد شیر علی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ایک شخص نے لکھا کہ شرم نہیں آتی ایک مسلمان کو کافر بنا رہے ہو، ایک نے لکھا کہ وہ نواز شریف کو اس کے اعمال کی وجہ سے کافر سے ملا رہا ہے، ساتھ میں ہنسنے والا سائن بھی لگا دیا۔

ریحان اختر نے لکھا کہ نواز شریف کو مرحب سے تشبیہ دینے پر آپکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ مرحب ایک یہودی تھا جو جنگ خیبر میں حضرت علی علیہ السلام کی تلوار سے جہنم واصل ہوگیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button