پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

MWMکل بھی مظلومین پاراچنار کے ساتھ تھی اور آج بھی مظلومین کے ساتھ ہے، سید ناصر عباس شیرازی

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے جامعہ الصادق میں منعقدہ مرکزی بقیة اللہ کنونشن میں حمایت مظلومین پاراچنار کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین وہ واحد تنظیم ہے جو مظلومین کے ساتھ ہے چاہے وہ مظلومین پاراچنار ہوں یا مظلومین غزہ و فلسطین ہوں، ضلع کرم اور پارچنار کی تاریخ گواہ ہے اس علاقے کی محرومی کو مجلس وحدت مسلمین نے ہر فورم پر اُٹھایا ہے، دشمن ہمیں دیوار سے لگانا چاہتا تھا لیکن ہم نے شیعہ سنی اتحاد سے دشمن کے ارادوں کو ناکام بنا دیا ہے، یہی وجہ ہے آج قومی اسمبلی کے ہر اجلاس میں پاراچنار کے مسئلے بات ہوتی ہے، ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک سابق وزیراعظم کو جس کی ایک صوبے میں حکومت ہے جب وہ پابند سلاسل ہے تو ہمارا تحصیل چیئرمین مزمل فصیح بھی حق کی آواز بلند کرنے کے جرم میں پابند سلاسل ہے، مجلس وحدت مسلمین آج ایک قومی دھارے میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button