خیرپور: ملک دشمن قوتیں آزاد، بانیانِ پاکستان کی اولادوں کے لئے آزادی منانے پر بھی پابندی
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادار ہ)موصولہ اطلاعات کے مطابق خیر پور شہر میں ایس ایس پی خیر پور کی جانب سے بانیانِ پاکستان کی اولادوںکے لئے آزادی منانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہےجبکہ دوسری جانب کالعدم سپاہ صحابہ کو ہر قسم کی آزادی ہے ۔شیعہ نیوز کے نمائندہ کے مطابق جشن آزادی کی سلسلے میں شیعہ نمائندہ سیاسی جماعت کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی پر خیرپور ضلع کے ایس ایس پی نے پابند ی لگادی ہے۔ معتصب ایس ایس پی نے ۷۰ سالہ جشن آزادی کی مناسبت سے نکالی جانے والی ریلی کو نیشنل ایکش پلان کی خلاف ورزی قراردے دیا ہے اور ریلی کہ منتظم و مجلس وحدت کہ مقامی رہنما مولانا نقی حیدری کے نام جاری ہونے والے نوٹس کے مطابق مذہبی جماعت کی جانب سے ریلی نکالنا نیشنل ایکش پلان کی خلاف ورزی ہے۔
ہم اس ایس ایس پی سے سوال کرتے ہیں کہ کیا انہوں نے کبھی نیشنل ایکشن پلان کا مطالعہ کیا ہے کہ اس پلان کے تحت کن پر پابندی ہے اور کن پر نہیں؟ جناب ایس ایس پی صاحب کو جاکر کوئی بتائے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم جماعت کی تمام تر حرکات پر پابندی عائد کی گئی ہے ناکہ ہر مذہبی و سیاسی جماعتوں پر، جبکہ خیرپور ضلع میں آپ ہی کی سرپرستی میں کالعدم دہشتگرد جماعت صحابہ / اھلسنت و الجماعت اعلانیہ نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرتی پھرتی اور مخالف مسالک کہ خلاف کفریہ نعرے بلند کرتی ہے لیکن آپ خاموش رہتےہیں ۔ہم حکومت سند ھ سے مطالبہ کرتے ہیں ایسے معتصب افسران کے خلاف فوری کاروائی کی جائے جو قوانین کا غلط استعمال اور تشریح کرکے کالعدم جماعتوں کی ایما ء پر پرامن شیعہ مسلمانوں کو تنگ کررہے ہیں اور جن کی موجودگی کہ سبب وطن عزیز کی آزادی کی سالگرہ منانا بھی جرم بن گیا ھے