Uncategorized

کراچی میں بارش نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر پھر سوالیہ نشان لگا دیا، علامہ ناظر تقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہونے والی بارش نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر ایک بار پھر سوالیہ نشان لگا دیا ہے، اللہ کی رحمت سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے زحمت بن گی ہے، شہر بھر میں نکاسی آب کا نامناسب نظام ہونے سے شہر بھر میں بارش کا پانی جمع ہے۔

اپنے ایک بیان میں علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ سیاسی رسہ کشی نے عوام کو تباہی کے قریب لاکھڑا کیا ہے، سندھ حکومت کے وزراء اپنے ایئر کنڈیشنڈ روم سے باہر آئیں اور عوام کی مشکلات کا ازالہ کریں، اور کراچی کی عوام کو اس مشکل سے نجات دلوائیں، صرف میڈیا پر جھوٹے بیان جاری کرنے سے عوام کو مطمئن نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ جب طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی اطلاع پہلے سے موجود تھی، تو اقدامات کیوں نہیں کئے گئے۔ انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ عیدالاضحیٰ میں آلائیش اٹھانے کے کاموں پر خصوصی توجہ دی جائے، تاکہ وبائی امراض سے بچا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button