Uncategorized

دہشت گرد یزید کے فرزند ہیں اور ہم حسینؑ کے غلام، خوفزدہ نہیں ہوں گے، آغا شاہ حسین قزلباش

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لاہور میں نثار حویلی سے برآمد ہونیوالے مرکزی جلوس کے اختتام پر تمام اہم سیاسی شخصیات اور انتظامی افسران بھی کربلا گامے شاہ کے باہر موجود تھے۔ اس موقع پر لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف، ڈی سی سمیر احمد سید سمیت دیگر نے جلوس کے پُرامن اختتام پر اظہار تشکر کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ لاہور کی انتظامیہ اور عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ رینجرز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کا بھی مشکور ہوں۔ اس حساس موقع پر امن قائم کرنا بہت بڑا چیلنج تھا جسےلاہور پولیس نے پورا کیا، 10 ہزار جوانوں پر مشتمل پولیس فورس بڑے جلوسوں کیساتھ تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک ایک جلوس کو جیوٹیگ کرنے کیساتھ ساتھ تمام جلوسوں کو لائیو مانیٹر کیا گیا، سیف سٹی اتھارٹی نے بھی سکیورٹی میں اہم کردار ادا کیا۔ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے رات دن محنت کی۔

جلوس کے بانی آغا شاہ حسین قزلباش نے کہا کہ میں لاہور پولیس، پاک فوج، رینجزز، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کو شکر گزار ہوں جنہوں نے رات دن ہمارے ساتھ جاگ کر جلوس کو پُرامن اور کامیاب بنانے میں کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اللہ پاک کی رحمت ہے کہ دشمن کی تمام سازشیں ناکام ہوئیں اور ہم نے دل کھول کر نواسہ رسولؑ کا غم منایا اور یہ غم قیامت تک مناتے رہیں گے۔ یہ رکنے والا سلسلہ نہیں ہے، ہم دہشتگروں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے، یہ یزید کے فرزند ہیں اور ہم حسینؑ کے غلام، وہ اپنا کام کریں ہم اپنا کام کرتے رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button