Uncategorized

ناصر شیرازی کے جسم و جان کو کسی قسم کا نقصان پہنچا تو ذمہ دار رانا ثناء اللہ ہوگا، علی زیدی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب پیشہ وارانہ غیرت کا مظاہرہ کریں اور ناصر شیرازی کو فوری بازیاب کروائیں، پنجاب میں سرکاری غنڈہ گردی اپنی مثال آپ ہے، اس صوبے کے عوام کا تحفظ کون کرے گا جہاں اغواء کار اور قاتل وزیر بنا دیئے جائیں۔ یہ باتیں انہوں نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کیں۔ علی زیدی کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن میں معصوم انسانوں کا خون بہانے والا شخص کھلے عام اغواء کاری کا دھندہ کرنے لگا ہے، ناصر شیرازی کے جسم و جان کو کسی قسم کا نقصان پہنچا تو ذمہ دار رانا ثناءاللہ ہوگا، آئی جی پنجاب پیشہ وارانہ غیرت کا مظاہرہ کریں اور ناصر شیرازی کو فوری بازیاب کروائیں، آئی جی پنجاب کا فرض ہے کہ اغواء کاروں کے سرغنے کو بے نقاب کرکے کٹہرے میں کھڑا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button