Uncategorized

چہلم حضرت امام حسینؑ حساس قرار، امام بارگاہوں، مساجد میں فوج ورینجر کی تعیناتی کا فیصلہ

شیعہ نیوز(پاکستانی خبر رساں ادارہ)جلسوں ،مجالس اور امام بارگاہوں میں ایمبولینسوں کی خصوصی چیکنگ کا حکم،بغیر تصدیق نیاز تقسیم نہیں ہو گی‘فوج معائنہ کرے گی کربلا گامے شاہ کی چاروں اطراف سخت سکیورٹی،قریبی عمارتوں پر فوج کے سنائپرز تعینات ،ہیلی کاپٹر سے جائزہ لیا جائے گا
چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظرصوبائی دارالحکومت سمیت مختلف اضلاع میں حساس قرار امام بارگاہوں، مساجد اور عبادت گاہوں میں فوج اور رینجرز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ذرائع کے مطابق لاہور ،ڈیرہ غازی خان ،سرگودھا ،فیصل آباد ،چنیوٹ ،میانوالی ،شیخوپورہ ،گوجرانوالہ ،بھکر ،جہلم میں حساس قرار امام بارگاہوں ،مساجد ، ماتمی جلسوں،مجالس پر پولیس کے علاوہ فوج اوررینجرز کو مشین گن و دیگر جدید آلات کے ساتھ تعینات کیا جائے گا ، جلسوں ،مجالس اور امام بارگاہوں میں خصوصی طور پر ایمبولینسوں کو چیک کیا جائے کیونکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خود کش بمبار چوری شدہ ایمبولینس استعمال کر سکتے ہیں ۔حکم دیا گیا ہے کہ بغیر تصدیق تبرک، نیاز تقسیم ہو نہ سبیل لگے بلکہ انہیں فوج کی نگرانی میں چیک کیا جائے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے ہوٹلوں ،سراؤں گیسٹ ہاؤسز ،ہاسٹلز ،امام بارگاہوں، مساجد ،عبادت گاہوں کی قریبی آبادیوں،بستیوں میں سرچ آپریشن کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے ۔کربلا گامے شاہ کی چاروں اطراف سخت سکیورٹی لگائی جارہی ہے ، قریبی عمارتوں پر فوج کے سنائپرز کو تعینات کیا جارہا ہے جبکہ ہیلی کاپٹر سے سکیورٹی کا جائزہ لیا جائے گا ۔تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اشتعال انگیز تقاریر ،لوگوں کو گمراہی کی جانب راغب کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے جس پر پولیس نے ایسے مقدمات میں ملوث افراد کی تلاش شروع کردی ہے ۔ چہلم امام حسینؑ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button