متحدہ عرب امارات اور کویت نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت
امریکہ، سعودی عرب اور بحرین کے بعد اب کویت اور متحدہ عرب امارات نے بھی اپنے شہریوں کا لبنان سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔
شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رائ الیوم نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکہ، سعودی عرب اور بحرین کے بعد اب کویت اور متحدہ عرب امارات نے بھی اپنے شہریوں کو لبنان سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔
خیال رہے مذکورہ ممالک نے اپنے شہریوں سے کہا ہے لبنان سفر کرنے سے گریز کریں۔
واضح رہے کہ لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے ایران اور لبنان میں اس کی حامی عسکری تنظیم حزب اللہ پر متعدد الزامات عائد کرتے ہوئے سعودی عرب سے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا۔
سعد الحریری نے سعودی ٹی وی پر براہ راست خطاب کے دوران ایران پر خطے کو تباہی کی طرف دھکیلنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ لبنان کی تنظیم حزب اللہ مکمل طور پر ایران کی گرفت میں ہے، دونوں لبنان کے علاوہ دیگر عرب ممالک میں بھی عدم استحکام کی وجہ بن رہے ہیں۔