مشرق وسطی

شام فوج نےدہشت گردداعش کے آخری اڈے البوکمال کو آزاد کرا لیا گیا

شامی فوج اور عوامی رضاکار سیکورٹی دستوں نے مشرقی صوبے دیرالزور میں البوکمال کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق البوکمال، شام میں عراق کی سرحد کے قریب واقع ہے جو داعش دہشت گرد گروہ کا آخری ٹھکانہ شمار ہوتا تھا۔

البوکمال کی آزادی کے بعد اب داعش دہشت گرد، دیرالزور اور حمص کے اطراف کے صحراؤں اور بیابانوں تک محدود ہو جائیں گے۔

البوکمال پر داعش دہشت گرد گروہ نے دو ہزار چودہ میں قبضہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ شام کا بحران دو ہزار گیارہ میں امریکہ، سعودی عرب اور ان کے اتحادی ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے حملے سے شروع ہوا تھا جس کا مقصد علاقے کا توازان صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا تھا تاہم شامی فوج اور عوامی رضاکار سیکورٹی دستوں نے وسیع کارروائیاں کر کے تمام دہشت گرد گروہوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button