Uncategorized
فلاحی ادارے کا کارنامہ، قربانی کے بکروں کی جگہ حرام جانور رکھ دیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایک فلاحی ادارے کی جانب سے نمائش چورنگی پر لگائے گئے قربانی کے بکروں کے جنگلے میں کتا رکھا گیا ہے۔
نمائش چورنگی پر موجود ایک فلاحی ادارے کی جانب سے لگائے گئے قربانی کے بکرے کے جنگلے میں ایک کتا رکھا گیا ہے۔ اسی جنگلے میں قربانی کے بکرے رکھے جاتے ہیں۔ قربانی کے جانوروں کے جنگلے میں اس طرح کے جانوروں کی موجودگی ایک طرف حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے جبکہ دوسری طرف عوام میں بھی اس حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے۔
عوام کا ادارے کے ذمہ داران سے مطالبہ ہے کہ وہ حفظان صحت کے اصولوں کی پابندی کو یقینی بنائیں ساتھ ہی حکومتی ذمہ دار اداروں سے گزارش ہے کہ اس طرح کے ادارے جو بھی قربانی کے جانور وں کاگوشت اور کھانا ضرورت مندوں میں تقسیم کرتے ہیں ان کی کڑی نگرانی کی جائے۔