Uncategorized
شیعہ سنی کولڑانے کی سازش ناکام ہوگی،ناظرتقوی
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کاصوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہنا ہے
کراچی:۔کہ اسلام آباد میں امام بارگاہ پر حملہ کرا نے والے ما سٹر مائنڈ اگر یہ سمجھ رہے ہیں کہ اُن کے اس حملے سے شیعہ سنی مکتب کے لوگ آپس میں لڑ جائیں گے تو یہ اُن کی بھول ہے اس طرح کے حملے پہلے بھی شیعہ اور سنی دونوں مکتب پر ہوئے لیکن خدا کا شکر ہے شیعہ اور سنی بھائیوں نے ملکر دشمن کی ہرسا زش ناکام بنادی اور انشا اللہ اس سال بھی 12ربیع الاول کو شیعہ سنی ملکر ملک بھر میں جشن ولادت محمد مصطفی صلی اللہ وسلم کا جشن بھرپور شایان شان انداز میں منائیں گے ۔