Uncategorized

نا اہل نواز شر یف ہی ہمارے وزیر اعظم ہیں، شاہد خاقان عباسی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نااہل نواز شر یف ہی ہمارے وزیر اعظم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ خدمت، شرافت اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کی سیاست کی ہے، ہم نے کبھی کسی پر الزامات نہیں لگائے، کسی کو گالی نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو کسی قسم کی شرمندگی نہیں ہے، ہماری جماعت نے اس ملک کے لیے جو کام کیا ہے وہ تاریخ میں کسی نے نہیں کیا اور جو مسائل ہم نے حل کیے ان پر اس سے پہلے کبھی توجہ نہیں دی گئی۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں ملک نے ہر معاملے میں ترقی کی اور مسائل کو حل کیا گیا اور اب آئندہ انتخابات میں فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button