پاکستانی شیعہ خبریں

ہم نے کبھی مادر وطن کے خلاف نعرے نہیں لگائے پھر بھی ہمیں ماراجاتا ہے اور لاپتہ کیا جاتاہے،ناصرشیرازی

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم ملک بھر میں موجود ہیں ، اور انشاء اللہ قوم کی یکجہتی اور استقامت کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے، ہمیں اس ملک میں نشانہ بنایا جاتا ہے، ہمیں اس ملک میں لاپتہ کیا جاتا ہے لیکن ہم نے اس ملک کے خلاف نعرے نہیں لگائے، ہم کل بھی محب وطن تھے اور آج بھی محب وطن ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے زیر اہتمام شہدائے سانحہ علمدار روڈ کی پانچویں برسی کے موقع پر منعقدہ ’’یوم استقامت و یکجہتی مظلومین ‘‘ کانفرنس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اس وقت بلوچستان میں اہم سیاسی کردار ادا کررہی ہے، گلگت بلتستان میں وزیراعلی حفیظ الرحمان نے غیرآئینی ٹیکس نافذ کیا لیکن مجلس وحدت مسلمین نے وہاں کی عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا، ہم نے کبھی ملک دشمن طاقتوں سے ہاتھ نہیں ملایا، دشمن کے آلہ کار بننے والے اپنی صفائیاں پیش کریں ، انشاء اللہ ملک میں شیعہ اور سنی مل کر فیصلہ کریں گے، اب اس ملک میں خون کی ہولی نہیں کھیلنے دیں گے، اگر جی ایچ کیو پر ہونے والے حملے پر خصوصی عدالتیں قائم ہوسکتی ہیں تو سانحہ علمدار ، سانحہ شکار پور، سانحہ کراچی کے لیے کیوں نہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button