پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان: ۹ ماہ سے گمشدہ صحافی مہدی رضا بازیاب اور انیس الحسن ضمانت پر رہا

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) پچھلے 9 ماہ سے لاپتہ مقامی صحافی مہدی رضا اپنے گھرحاجی مورہ پہنچ گئے۔ یاد رہے کہ مہدی رضا مولانا جعفر مرتضوی اور شہید مولانا اللہ نواز مرتضوی کے چھوٹے بھائی ہیںدوسری جانب جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کیئے گئے ایک شیعہ جوان انیس الحسن کو بھی ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ انیس الحسن ولد عبدالکریم سکنہ محلہ قصابان حال ڈیال روڈ اور توقیر عباس ولد غلام شبیر سکنہ حاجی مورا کو سی ٹی ڈی پولیس نے 13دسمبر 2016 کو ڈیرہ اسماعیل خان شمالی سرکلر روڈ پر کنیرا نوالہ گیٹ کے قریب جمیعت علمائے اسلام کے سرکردہ راہنما اور سابقہ امیدوار حلقہ پی کے چونسٹھ مولانا حماد فاروق اور ان کے جوانسال فرزند حافظ عباداللہ ابوبکر پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button