Uncategorized

آج مسلمان جناب سیدہ کی ذات کو آئیدیل بنالیں تو عدل و انصاف سے یہ معاشرہ پر ہوجائیگا، علامہ احمد اقبال رضوی

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین سندھ اور دعا کمیٹی سولجر بازار کے زیراہتمام ہفتہ وار اجتماعی دعائے توسل اور مجلس شہادت خاتون جنت حضرت فاطمہ زہراؑ کا انعقاد محفل شاہ خراسان روڈ پر کیا گیا، علامہ نعیم الحسن الحسینی نے دعا کی تلاوت کی، بعد از ختم دعا سوز خوانی طاہر رضا زیدی برداران، سلام سید ناصر آغا نے پیش کیا جبکہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے مجلس عزا سے خطاب کیا، اختتام مجلس نوحہ خوانی وجاہت حسین نگری، ماتم داری انجمن فدائیان امام زمانہ ؑ اور انجمن جانثاران قاسم نے کی، اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی سندھ میجر ریٹائرڈ قمر عباس رضوی، پیس ایمپسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین اورنگزیب سلطان، محمد ندیم، ناصر حسینی، کراچی ڈویژن علامہ مبشر حسن، محمد مہدی، ضامن عباس، حسن کشمیری، حسن رضا سمیت مذہبی، سماجی، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ مجلس عزا سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروردگار کا کرم ہے کہ پاکستان میں مومنین و مومنات ایام فاطمیہ کی مجالس عزا بھرپور انداز میں منا رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب یہ ایام فاطمیہ عاشور کی طرح منایا جائے گا، آج مسلمان جناب سیدہ کی ذات کو آئیدیل بنالیں تو عدل و انصاف سے یہ معاشرہ پر ہوجائے گا۔

علامہ احمد اقبال نے امام زمانہ ؑ کا فرمان بھی اس ضمن میں نقل کیا کہ میری جدہ سیدہ فاطمہ کی ذات میرے لئے آئیڈیل ہے، جناب سیدہ کی عظمت یہ ہے کہ وہ قیامت میں جس کی شفاعت کریں گی، وہ بہشت میں جائے گا، آج اگر ہم بی بی سیدہ کے راستے پر چلتے ہیں تو خدا ہمیں فضیلتیں اور بلندی بھی عطا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاتون جنت حضرت فاطمہ بلند سیرت و کردار اور اعلٰی اقدار کی مالک تھیں، حضرت فاطمہ صبر و تحمل کا پیکر ہونے کے ساتھ ساتھ عظیم مجاہدہ تھیں، آپ نے رسول اکرم ؐ اور حضرت امام علی علیہ السلام کے شانہ بشانہ دین کی تبلیغ و ترویج کے فرائض انجام دیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button