Uncategorized

حضرت فاطمہ (س) کی سیرت عالم اسلام کی خواتین کیلئے اسوہ حسنہ ہے، خیام نقوی

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) حضرت بی بی فاطمہ (س) کے یوم ولادت کے موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری آئی ایس او پاکستان خیام نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت فاطمہ (س) کی سیرت عالم اسلام کی خواتین کیلئے اسوہ حسنہ ہے، اس عظیم ہستی کی کوئی اور مثال نہیں ملتی، ان معارف و حقائق سے آگاہ ہو کر انسان آپ کے اخلاق و کردار سے آشنا ہوتا ہے، صدیقہ کبری حضرت فاطمہ (س) تاریخ بشر کی سب سے عظیم خاتون افتخار اسلام اس دین و قوم کیلئے مایہ ناز ہستی ہیں، حضرت فاطمہ کا مقام و منزلت اس قدر بلند ہے کہ ہم جسے معمولی انسانوں کیلئے اس کا تصور ناممکن ہے، کیونکہ وہ معصوم ہیں ان کا نام آئمہ معصومین اداب و احترام سے لیتے تھے، صحیفہ فاطمیہ کے معارف و تعلیمات کو بیان کرتے تھے اور یہی باتیں حضرت فاطمہ (س) کے مرتبہ کو ظاہر کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت فاظمہ زہرا (س) کی سیرت خواتین کیلئے مشعل راہ ہے، ہمیں ان کی سیرت مبارکہ پر عمل کرکے اپنی ذمہ داریوں کا تعین کرتے ہوئے انہیں احسن طریقہ سے انجام دینا ہو گا۔ خیام نقوی نے کہا کہ دختر رسول حضرت فاطم الزہرا سلام اللہ علیہا دنیا بھر کی خواتین کیلئے نمونہ عمل ہیں، مغرب کی تقلید میں تعلیمات اسلامی سے دوری اختیار کرنے کی بجائے بتول معظمہ کی سیرت کی پیروی کرنا ہوگی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیدہ کونین کے یوم ولادت کو یوم خواتین قرار دیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button