بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے ہاتھوں عام شہریوں کی گرفتاری
بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے باربار کے علاقے پر بھی حملہ کر کے لوگوں کے گھروں کی تلاشی لی اور پانچ بچوں کو گرفتار کرلیا۔ الکورہ کے علاقے پر بھی حملہ کر کے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔
بحرین کے سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے جارحیت کا یہ سلسلہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ آل خلیفہ حکومت نے منامہ کے الدراز کے علاقے میں بحرین کے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائشگاہ کا فوجی محاصرہ کر رکھا ہے۔
دوسری جانب بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت نے جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان اور متعدد دیگر حکومت مخالفین کے خلاف کیس سماعت کو ایک بار پھر ملتوی کر دیا۔
بحرین کے اٹارنی جنرل نے شیخ علی سلمان پر قطر کے لئے جاسوسی کرنے اور بحرین کے قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کا بے بنیاد الزام عائد کیا ہے تاکہ آلہ کار عدالت کے ذریعے ان کے خلاف سخت سے سخت سزا دلوائی جاسکے۔
کیس کی سماعت اب چوبیس اپریل کو کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔