Uncategorized

جامعہ کراچی کے شیعہ لیکچرر حسن عباس کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت پروپگینڈے سے پردہ فاش، پروفیسر بےقصور قرار

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)جامعہ کراچی طالبہ ھراسگی کیس میں کمیٹی نے پروفیسر کو بے قصور قرار دیدیا ہے، اطلاعات کے مطابق جامعہ کراچی ھراسگی کمیٹی نے تقریبا” دو ماہ کاروائی کے بعد بالآخر جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان کو اپنی رپورٹ جمع کرادی۔ رپورٹ کے مطابق طالبہ شفاء امتیاز کی طرف سے پیٹرولیم ٹیکنالوجی کے لیکچرر حسن عباس جنکا تعلق شیعہ مکتب سے ہے پر لگائے گئے جنسی ہراسگی الزامات کو بے بنیاد قرار دیدیا گیا۔کمیٹی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر شائستہ تبسم کے مطابق کمیٹی نے بغیر کسی دباؤ میں آئے میرٹ کی بنیاد پر رپورٹ ترتیب دی۔ اطلاعات کےمطابق طالبہ نے اپنے دوست ذوھیب کو غیر قانونی طور پر پاس کرانے کے لئے لیکچرر سے درخواست کی تھی جس پر ٹیچر کے انکار پر طالبہ نے ایک نجی ٹی وی چینل سماء کے ایک ڈیسک ایڈیٹر جو کالعدم سپاہ صحابہ سے تعلق رکھتا ہے کے ساتھ مل کر جامعہ کراچی اساتذہ کے خلاف جنسی ہراسگی مہم چلائی تھی۔

واضح رہے کہ سماء ٹی وی مختلف اوقات میں شیعہ مخالف مہم میں ہمیشہ متحرک رہتا ہے اور غلط اور بے بنیاد خبروں کو ہوا دیتا ہے اسکی وجہ اس ادارے کی نیوزٹیم میں موجود کالعدم جماعتوں سے وابسطہ صحافی ہیں، جو کالعدم جماعتوں کے ممبر بھی ہیں، لیکچر ر حسن عباس کے خلاف غلط خبر چلانے پر ادارے پر 3 لاکھ کا ہرجانہ اد ا کرنے کا نوٹس جاری کردی گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button