پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ ناصر عباس کی کرنل سہیل عابد کی قبر پر حاضری

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری وفد کے ہمراہ بلوچستان میں دہشتگردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے کرنل سہیل عابد کے گھر گئے اور اہل خانہ کو تعزیت پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہید کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے مری میں شہید کی قبر پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ اس موقع پر ناصر شیرازی، مولانا سخاوت قمی اور مولانا اسدی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ وطنِ عزیز کو دہشت گردی کے عفریت سے پاک کرنے کے لئے افواج پاکستان کی قربانیاں لازوال ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button