دہشت گردوں کا نام بدل بدل کر آنا اور الیکشن کمیشن کی خاموشی
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شدت پسند مذہبی سیاسی جماعت اہل سنت والجماعت نے چارسدہ میں قومی وطن پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے آج ترنگزئی میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں قومی وطن پارٹی کے سکندر شیرپاؤ اور اہل سنت و الجماعت کے حق نواز درانی اور باقی عہدیداروں نے شرکت کی۔ اہل سنت و الجماعت نے صوبائی حلقہ پی کے 56، حقلہ پی کے 57، حلقہ پی کے 58، حلقہ پی کے 59 اور حلقہ پی کے 60 پر قومی وطن پارٹی کے نامزد اُمیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے اور ان کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ یاد رہے کہ قومی وطن پارٹی کی جانب سے حلقہ پی کے 56 پر سکندر شیرپاؤ، 57 پر ارشد علی، 58 پر رحمٰن خان، 59 پر محمد ہاشم خان اور 60 پر بابر علی خان انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ دوسری جانب قومی وطن پارٹی نے بھی پشاور کے حلقہ 75 پر اہل سنت والجماعت کے نامزد امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ حلقہ پی کے 75 پر اہل سنت الجماعت کے امیدوار ابراہیم قاسمی انتخابات لڑ رہے ہیں۔