پاکستانی شیعہ خبریں

ہزارہ قوم نے ہمیشہ وطن کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کیے،مجلس وحدت المسلمین

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے ملک کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جنرل محمد موسیٰ خان جیسے قومی ہیروز کی یاد کو تازہ رکھنے کیلئے اسلام آباد میں کسی شاہراہ کو جنرل محمد موسیٰ خان کے نام سے منسوب کیا جائے یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پر محمد یونس جعفری ، شیخ ولایت حسین جعفری ، حاجی محمد کریم ،حاجی طاہر نظری ،حاجی غلام حضرت سمیت دیگر بھی موجود تھےانہوں نے کہا کہ ہزارہ قوم اپنے ہم وطن پاکستانی بھائیوں کے ساتھ ملکر مادر وطن کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمیشہ جانوں کے نذرانے پیش کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی ملک کے انچ انچ کا دفاع کرتے رہیں گے6 ستمبر 1965ء کو پاک بھارت جنگ میں بلوچستان کے عظیم سپوت اس وقت کے آرمی چیف جنرل محمد موسیٰ خان ہزارہ کی بہترین قائدانہ صلاحیتوں اور جنگی حکمت عملی کی داستانیں آج بھی زبان خاص و عام ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button