Uncategorized

نواسہ رسولؐ کے یوم عقیدت و احترام سے منائے جائیں،علامہ عون نقوی

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ممتاز عالم دین و ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ ،جعفریہ الائنس و علی کونسل کے رکن علامہ محمد عون نقو ی نے کہا کہ تمام مسلمان بلا تفریق ایام محرم اور عاشورہ پر اخوت و محبت اور عملی اتحاد کا مظاہرہ کریں اور تمام کلمہ گو مسلمان نواسہ رسولؐ کے ایام عقیدت و احترام سے منائیں،علماء و ذاکرین ،خطبہ اور آئمہ مساجد اپنے خطبات میں امام حسین ؑ کی سیرت ،قربانی اور ایثاد پر روشنی ڈالیں،آمد محرم الحرام کے سلسلے میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت بلا تفریق عزاداری امام حسین ؑ اور مساجد و امام بارگاہوں کی حفاظت کو یقینی بنائے مجالس اور جلوسوں کے روٹس کی مرمت اور رکاوٹوں کو ہنگامی بنیادوں پر ختم کیا جائے، شرپسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھی جائے ،ملت جعفریہ مجالس ،جلوسوں پر پابندی کو ہرگز برداشت نہیں کریگی کیونکہ یہ ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے اجتماعات میں لاؤڈ اسپیکر کے ضروری استعمال کو بھی نہ روکا جائےاجتماع سے مولانا عمران مہدی،مولانا سخاوت، لخت حسنین اور مولانا غلام علی عارفی نے بھی خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button