Uncategorized

آئی ایس او پاکستان کے لاپتہ سابق مرکزی صدر رضوان کاظمی گھر پہنچ گئے

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے لاپتہ سابق مرکزی صدر سید رضوان حیدر کاظمی بازیاب، خیر و عافیت سے گھر پہنچ گئے۔ رضوان کاظمی کو فیروز پور روڈ سے اغواء کیا گیا تھا تاہم گزشتہ شب وہ اپنے گھر پہنچ گئے۔ رضوان کاظمی کی بازیاب کیلئے ان کی اہلیہ نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا تھا جس پر عدالت نے سی سی پی او لاہور اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر رکھی تھی تاہم عدالتی کارروائی سے قبل ہی وہ گھر پہنچ گئے ہیں۔ رضوان کاظمی کے گھر پہنچنے پر اہلخانہ نے اظہارتشکر کیا ہے۔ ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ رضوان کاظمی بیگناہ تھے اور ہمیں یقین تھا کہ وہ ضرور رہا کر دیئے جائیں گے۔ ان سے قبل لاپتہ ہونیوالے امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے چیئرمین سید رضی شمسی بھی گھر واپس پہنچ گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button