Uncategorized

اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

شیعہ نیوز )پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ( شیعہ علما کونسل سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے جنوبی پنجاب کا پانچ روزہ دورہ کیا، دورے میں ملتان میں متولی و لائسنسدار سید عارف اختر کاظمی کے زیراہتمام مسجد و امام بارگاہ شان حسین بہادر پور کا افتتاح کیا۔ امام بارگاہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ملتان کی معروف سماجی، سیاسی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے، مساجد اور امام بارگاہوں کے ذریعے پاکستان کی سالمیت اور مذہبی اقدار کا دفاع کریں گے۔ انہوں نے اس موقع پر اہل علاقہ اور ملکی سلامتی کیلئے اجتماعی دعا کرائی، علامہ شہنشاہ نقوی کے ہمراہ علامہ ناصر سبطین ہاشمی، مولانا ہادی حسین ہادی، مولانا علی حسن، مولانا کاشف حیدری، مہر مزین چاون، میاں شوکت تھہیم، فضل عباس تھہیم، ملک سلیم مہے، اسد خان کھچی، نیئر مہے، اخلاق حیدر صدیقی، ذوالفقار خان لنگاہ، جعفر بخاری، اظہر عابدی، شعیب نقوی، عترت نقوی، ڈاکٹر شوذب کاظمی، سید وسیم زیدی، داور عباس کاظمی و دیگر موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button